Home پاکستانعالمی و مقامی سطح پر سونا سستا، چاندی کا دام بڑھ گیا

عالمی و مقامی سطح پر سونا سستا، چاندی کا دام بڑھ گیا

by adnan Shahid

کراچی: (سی بی این پاکستان) عالمی و مقامی سطح پر سونا سستا، جبکہ چاندی کا دام بڑھ گیا۔آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 500 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے پر آگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے پر آگیا ہے۔اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی 13 روپے بڑھ کر 6 ہزار 949 روپے پر پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ڈالر سستا ہوکر 4375 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔