Home پاکستانجشنِ آزادی سپورٹس گالا،سائیکل ریس نبی اللہ نے جیت لی

جشنِ آزادی سپورٹس گالا،سائیکل ریس نبی اللہ نے جیت لی

by adnan Shahid

پشاور (سی بی این سپورٹس ) ریجنل سپورٹس آفس پشاور کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں منعقدہ 15 کلومیٹر جشنِ آزادی سائیکل ریس پشاور کے نبی اللہ نے جیت لی۔ پشاور ناردرن بائی پاس روڈ پر ہونے والی ریس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹس نے شرکت کی۔ اس موقع پر مشیر کھیل خیبرپختونخوا تاج محمد خان ترند نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اسپورٹس سائیکل کیٹیگری میں نبی اللہ نے 15 کلومیٹر کا فاصلہ 19 منٹ 44 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، مردان کے خضر حیات 19 منٹ 45 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے جبکہ مہمند کے احمد زیب 19 منٹ 46 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ آرڈینری سائیکل کیٹیگری میں پشاور کے گل شیر نے 19 منٹ 45 سیکنڈ میں پہلی، مہمند کے اویس نے 20 منٹ 1 سیکنڈ میں دوسری جبکہ پشاور کے احسن اللہ نے 20 منٹ 2 سیکنڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔