(سی بی این سپورٹس)جشنِ آزادی سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہوئی، جس میں کبڈی فائنل میں داودزئی کلب نے سوریزئی کلب کو 25-17 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ فٹبال فائنل میں ینگ اسٹار الیون نے شاہین الیون کو 2-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔تقریب میں سیکرٹری سپورٹس محمد آصف، ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر، اے ڈی سی فنانس محمد اصغر سورانی، ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان، صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نثار احمد، سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر اظہر علی شاہ، ڈی ایس او خیبر فیصل جاوید، صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سلطان بری سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔سائیکل ریس کے کمشنرز میں سردار شباب، مراد علی، طاہر شاہ اور محمد بلال شامل تھے جبکہ سید شایان علی شاہ نے آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض انجام دیے۔اس موقع پر مشیر کھیل خیبرپختونخوا تاج محمد خان ترند نے کہا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد نوجوانوں میں حب الوطنی، اتحاد، نظم و ضبط اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے فاتح اور دیگر کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
کبڈی فائنل میں داودزئی کلب نے سوریزئی کلب کو 25-17 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی
9
previous post
