پشاور (سپورٹس رپورٹر) خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشنِ آزادی انٹر کلب ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی، جس میں صوبے بھر سے 16 ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل میں حاجی عمر خان کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عنایت کلب کو شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔فائنل کے مقابلوں میں شایان آفریدی نے حمزہ کو 6-1، 6-2 سے شکست دی، جبکہ عبدالرحمن آفریدی نے ارسلان کو 6-3، 6-3 سے ہرا دیا۔ حاجی عمر خان کلب نے مجموعی طور پر عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انایت کلب کے خلاف کامیابی حاصل کی۔چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز میں حاجی ملک عمر خان کلب نے حاجی کچکول خان کلب کو 2-0 سے شکست دی، جبکہ شایان آفریدی نے احمد احسن کو 6-1، 6-2 اور عبدالرحمن آفریدی نے ریان کو 6-1، 6-2 سے شکست دی۔ دیگر مقابلوں میں حمزہ نے احمد کو 6-4، 7-5 جبکہ ارسلان نے داو ¿د کو 6-3، 6-4 سے ہرایا۔
ویمنز وہیل چیئر فائنل میں تاج مینا نے مروا کو 6-1، 6-2 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ انڈر 14 ڈبلز فائنل میں ہارون اور احسن نے ابراہیم اور عبداللہ کو 7-5، 6-4 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر خیبرپختونخوا اسپورٹس کاشف فارحان اور چیف کوچ اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ شفقت اللہ خان نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔ چیمپئن شپ کے فاتح کو 8 ہزار روپے جبکہ رنر اپ کو 6 ہزار روپے انعامی رقم دی گئی۔اس موقع پر خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عمر ایاز خلیل، کوچ ذاکر، اسرار، نعمان، جواد اور شاہد سمیت دیگر عہدیداران اور ٹینس سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں۔ اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر کھیلوں کے ایسے مقابلے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
جشنِ آزادی انٹر کلب ٹینس چیمپئن شپ، حاجی عمر خان کلب نے ٹائٹل جیت لیا
11
