Home بین الاقوامیکرتارپور راہداری گئے تو وہاں پاکستان میں بہت پیار ملا: سنی دیول

کرتارپور راہداری گئے تو وہاں پاکستان میں بہت پیار ملا: سنی دیول

by adnan Shahid

نئی دہلی: (سی بی این پاکستان) بالی وڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے کہا ہیکہ کرتارپور راہداری گئے تو وہاں پاکستان میں بہت پیار ملا۔سنی دیول اپنی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں اور یہ فلم گزشتہ روز ہی بھارت سمیت کئی دیگر ممالک میں ریلیز کی گئی۔اپنی فلم کی تشہیر کیلئے اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی فلم سمیت پاکستان میں کرتارپور راہداری کے دورے کا اپنا تجربہ بھی شیئر کیا۔میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کبھی پاکستان گئے ہیں جس کے جواب میں بالی وڈ اداکار نے کہا کہ نہیں میں کبھی پاکستان نہیں گیا البتہ ایک بار موقع ضرور ملا جب کرتارپور راہداری کھولی گئی تھی چونکہ وہ میرے انتخابی حلقے میں تھا، اس لیے مجھے کرتارپور جانے والے وفد کا حصہ بنایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان میں بہت پیار ملا، فوجیوں نے بھی اپنی محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی فلمیں نہ بنائیں جو پاکستان مخالف ہوں کیونکہ ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں،جس پر میرا جواب یہ ہی تھا کہ میں صرف ایک کردار ادا کرتا ہوں۔سنی دیول نے مزید کہا کہ کون ہے جو اپنے ملک سے محبت نہیں کرتا، جو برے لوگ ہیں انہیں ختم کرنا چاہیے معصوم شہریوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔