Home پاکستانصوابی: دریائے سندھ 5 افراد بہا لے گیا، باپ اور دو بیٹے شامل

صوابی: دریائے سندھ 5 افراد بہا لے گیا، باپ اور دو بیٹے شامل

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان) ضلع صوابی میں دریائے سندھ 5 افراد بہا لے گیا، جن مِں باپ اور دو بیٹے بھی شامل ہیں، واقعات کے مطابق دریائے سندھ میں ہنڈ کے مقام پر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق ڈوبنے والے افراد میں ایک نوجوان کا تعلق چارسدہ، باپ اور اس کے دونوں بیٹوں کا تعلق مردان جبکہ ایک نوجوان یارحسین سے بتایا گیا ہے۔ضلع صوابی میں ہنڈ کے مقام پر ڈوبنے والوں میں 26 سالہ اویس (چارسدہ)، 45 سالہ شکیل، اور اس کے دو بیٹے 20 سالہ شرجیل اور 16 سالہ خضر (مردان) جبکہ ایک 14 سالہ مشال کا تعلق صوابی کے علاقے یار حسین سے بتایا جاتا ہے۔ریسکیو 1122 صوابی کی غوطہ خور ٹیم دریائے سندھ میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن میں مصروف ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے دریائے سندھ میں مختلف مقامات پر تلاش جاری ہے، تاہم تاحال لاپتہ افراد کے حوالے سے مزید پیش رفت سامنے نہیں آسکی۔یاد رہے کہ دریائے سندھ 5 افراد بہا لے گیا، جن مِں باپ اور دو بیٹے بھی شامل ہیں، واقعات کے مطابق دریائے سندھ میں ہنڈ کے مقام پر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔