پشاور:(سی بی این پاکستان) خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد گورنر ہاوس پشاور میں گورنر فیصل کریم سے امیر مقام اور ثمر بلور کی ملاقات ہوئی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کے درمیان گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سیاسی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشار اور محاذ آرائی کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، صوبے میں امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن تعاون اور مؤثر اقدامات جاری رکھیں گے۔گورنر فیصل کریم کنڈی سے مشیرِ اطلاعات ثمر ہارون بلور کی گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات ہوئی، اس دوران سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گورنر نے ثمر بلور کو مشیرِ اطلاعات کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
گورنر فیصل کریم سے امیر مقام اور ثمر بلور کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
3
