Home پاکستانوزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کا جعلی پروپیگنڈا ایکسپوز کر دیا

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کا جعلی پروپیگنڈا ایکسپوز کر دیا

by adnan Shahid

لاہور: (سی بی این پاکستان) وزیر اطلاعات پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کا جعلی پروپیگنڈا ایکسپوز کر دیا، عظمیٰ بخاری پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی فیک ویڈیوز کی حقیقت سامنے لے آئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جامشورو میں ایک بوائلر کی پرانی ویڈیو کو پشاور احتجاج سے منسوب کیا گیا، ایک بھارتی شہری اشوک سوان نے جنترمنتر کے احتجاج کی ویڈیو کو اسلام آباد احتجاج کی ویڈیو سے منسوب کیا۔انہوں نے کہا کہ جعلی لیڈرشپ، جعلی انقلاب، جعلی احتجاج!، اگلی بار چاند پر بھی جلسہ کروا دینا، ناسا والی ویڈیو لگا دینا۔ان کا کہنا تھا کہ جس صوبائی حکومت کے زیر سایہ دہشتگرد محفوظ ہوں، پولیس نہتی اور عوام کو ان کے رحم وکرم پہ چھوڑ دیا جائے وہاں ایمرجنسی ہی ہوتی ہے، جو وزیر اعلیٰ قومی ترانے اور جھنڈے کے احترام سے عاری ہو، وہ قابل نفرت ہوتے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 13 سال میں اس صوبے کو کیا دیا؟ پی ٹی آئی حکومت نے کے پی کے عوام کے ساتھ کیا سلوک کیا یہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔