4
جمرود:(سی بی این پاکستان) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے ریگی للمہ غنڈی میں قتل شدہ نعش برآمد ہوئی ہے، اس سلسلے میں اطلاع ملتے ہی پولیس فوری حرکت میں آ گئی، اور جائے وقوعہ پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق گولیوں سے چھلنی قتل شدہ نعش کو جمرود ہسپتال منتقل کر دیا، تاہم مقتول کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، بعدازاں پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
