Home پاکستانسوات میں بیوی کو کمسن بچے کے سامنے قتل کرنے والے شوہر کو سزائے موت

سوات میں بیوی کو کمسن بچے کے سامنے قتل کرنے والے شوہر کو سزائے موت

by adnan Shahid

سوات:(سی بی این پاکستان) مینگورہ کے علاقے بنڑ میں اپنے کمسن بچے کے سامنے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر اختر علی کو عدالت نے سزائے موت سنا دی۔مقدمے کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ناصر خان نے سنایا، جنہوں نے ملزم اختر علی کو قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم دیا۔دل دہلا دینے والا واقعہ 5ستمبر2023 کو پیش آیا تھا، جب خاتون کو قتل کیے جانے کے بعد اس کے کمسن بچے کی گلی میں ماں کی لاش پر لیٹ کر رونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو شدید غمزدہ کردیا تھا اور واقعے پر بڑے پیمانے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔اب مذکورہ قتل کیس میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم اختر علی کو سزائے موت دے دی ہے۔