پشاور:(سی بی این پاکستان) انصاف ڈاکٹرز فورم کے صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی اور صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سردار محمد سعد بازیاب ہوگئے ہیں۔دونوں عہدیداروں کو گزشتہ دنوں خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔موصولہ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نبی جان آفریدی کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ہاسٹل کے سامنے سے اس وقت مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے اٹھایا تھا جب وہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔اسی دوران انصاف ڈاکٹرز فورم کے صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سردار محمد سعد کو بھی مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔اب دونوں صوبائی عہدیداروں کی بازیابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے، تاہم ان کی بازیابی کے مقام، حالات اور مبینہ طور پر اٹھائے جانے کے واقعے میں ملوث افراد سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
انصاف ڈاکٹرز فورم کے صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان اور ڈاکٹر سعد بازیاب
2
