Home پاکستانلاہور میں ٹریفک خلاف ورزیوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ شروع

لاہور میں ٹریفک خلاف ورزیوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ شروع

by adnan Shahid

لاہور: (سی بی این پاکستان) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور ان کے ممکنہ حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ڈیجیٹل ٹریفک وائلیشن مانیٹرنگ سروے کا آغاز کر دیا گیا۔ڈیجیٹل سروے رپورٹ کے مطابق ایک گھنٹے کے دوران پل نہر مال چوک سے 56 ہزار 292 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں نے کراس کیا، سروے میں 28 ہزار 760 موٹرسائیکلیں اور 27 ہزار 532 دیگر گاڑیاں چیک کی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مال روڈ پر ایک گھنٹے کے دوران 2.93 فیصد یعنی ایک ہزار 473 گاڑیوں کی لین لائن خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ 99 فیصد موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہنے ہوئے پائے گئے۔ڈیجیٹل سروے کے مطابق ایک گھنٹے میں صرف 10 گاڑیاں بغیر سیٹ بیلٹ پائی گئیں، مال روڈ پر 5 فیصد کار ڈرائیورز جبکہ 7 فیصد موٹرسائیکل سوار بغیر لائسنس سفر کرتے پائے گئے، پل نہر مال روڈ پر مجموعی طور پر 3 فیصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں نوٹ کی گئیں۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ ہر چوک اور سیکٹر کی سطح پر روزانہ ڈیجیٹل ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، ڈیجیٹل سروے کا مقصد زمینی حقائق کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سروے کا مقصد شہریوں کا محفوظ سفر، ٹریول ٹائم میں بہتری اور حادثات سے پاک پنجاب بنانا ہے۔