پشاور(سی بی این پاکستان)خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد پولیس کے شہداء پیکج میں اضافے سمیت بچوں کی تعلیم اور شادی کے لیے مالی معاونت کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ پولیس شہدا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی کے نے کانسٹیبل سے ڈی آئی جی رینک شہید پیکج میں ایک کروڑ سے ڈیڑھ کروڑ روپے اضافے کا اعلان کیا جبکہ شہداء کے خاندانوں کے لیے گھر خریدنے کے لیے کیش پیکج کا اعلان بھی کیا۔گورنر نے پولیس اہلکاروں کے بچوں یا والدین کو قتل کرنے پر بھی مالی معاونت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ روپے فیملی افراد کو ٹارگٹ کرنے پر دیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کے پی پولیس کو پنجاب طرز کا پیکج دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہدا ئکی بچیوں کو شادی پر 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ گورنر ہاؤس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پولیس شہداء میں پلاٹ لیٹرز تقسیم کیے۔ بنوں، لکی مروت اور صوبے کے دیگر اضلاع میں شہید پولیس جوانوں کے اہل خانہ کو پلاٹ لیٹرز دیئے گئے۔اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ پورے صوبے کو پولیس کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، صوبے کے ترقیاتی فنڈز ختم کر سکتے ہیں۔ پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ، دوسرے صوبوں کی تنخواہوں کے برابر کر دیا ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کے تعاون سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مو?ثر حکمت عملی بنانا ہے، وفاقی وزیر داخلہ کا شکر گزار ہوں، وفاق صوبے کے ساتھ ہے۔
خیبرپختونخوا پولیس کے شہدا ئپیکج میں اضافہ، بچوں کی تعلیم اور شادی کیلئے مالی معاونت کا اعلان
1
