لاہور:(سی بی این سپورٹس)لاہور میں شیڈول ون ڈے ٹرائی سیریز کی فزیکل ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی، شائقین نجی کوریئر سینٹرز سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔شائقین ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹیں خرید سکیں گے۔ سیریز کے ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے 22 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔پاکستان کے میچز کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے جبکہ فائنل میچ کے لیے کم سے کم قیمت 400 روپے رکھی گئی ہے۔پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 25 سے 31 اکتوبر تک فائنل سمیت چار میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
ون ڈے ٹرائی سیریز کے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت شروع
1
