2
دولت پور: (سی بی این پاکستان) علی آباد پولیس سٹیشن کی حدود سرکاری بیلے سکھ پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے لیں، جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت نثار پلی اور عجیب شاہ کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی طور پر واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔
