21
(سی بی این پاکستان)گلیات کے علاقے ریالہ کے قریب سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سیاحوں کی گاڑی ایوبیہ سے جنت آبشار جا رہی تھی کہ ریالہ کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئیں، جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
