Home پاکستانبلوچستان علاقے ماشکیل میں مسلح افراد کی فائرنگ، 5 مزدور جاں بحق

بلوچستان علاقے ماشکیل میں مسلح افراد کی فائرنگ، 5 مزدور جاں بحق

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)بلوچستان میں واشک کے علاقیماشکیل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے دکان پرکام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی، فائرنگ سے جاں بحق پانچوں افراد صوبے کے باہر سے آئے ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی بعد مقتولین کی لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جارہی ہیں، واقعے کی تحقیقات کا آغازکردیاگیا۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی شاہد رند نے کہا ہے کہ ماشکیل میں فائرنگ سے 5 افراد کے جاں بحق ہونیکا واقعہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیاہے، بیگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث عناصرقانون کی گرفت سینہیں بچ سکیں گے، حکومت متاثرہ خاندانوں کیغم میں برابر کی شریک ہے۔