کراچی: (سی بی این پاکستان) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 9 سو پوائنٹس سے گھٹ کر 1 لاکھ 66 ہزار ایک سو کی سطح سے نیچے آگیا۔ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا جس کیباعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 124 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا، تاہم کاروباری روز کے اختتام کے قریب اچانک مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 352 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 67 ہزار 089 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس گر گیا
1
