Home پاکستانمالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ مسترد، گورنر کا وزیراعلیٰ سے مؤثر کردار کا مطالبہ

مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ مسترد، گورنر کا وزیراعلیٰ سے مؤثر کردار کا مطالبہ

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)ضلع مالاکنڈ کے علاقے چکدرہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں، تاجر تنظیموں اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔کانفرنس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، تاجر تنظیموں اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔کانفرنس کے شرکاء نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کو متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔مقررین کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ اور سابق فاٹا میں غربت، بدامنی اور معاشی مشکلات کے باوجود نئے ٹیکس نافذ کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں روزگار، صنعت اور ترقیاتی منصوبوں کی کمی کے باعث نئے ٹیکس عوام پر اضافی بوجھ ثابت ہوں گے۔انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا کہ بطور چیف ایگزیکٹو ٹیکس کے معاملے پر مؤثر کردار ادا کریں۔فیصل کنڈی نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ اس معاملے میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتے تو واضح طور پر بتائیں، پھر وہ خود اس مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔