15
(سی بی این پاکستان)ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے نیکی خیل میں زمین کے تنازعے پر 4 افراد قتل کر دیئے گئے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے اس واقعہ میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمی فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دئیے گئے۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔یاد رہے کہ لنڈی کوتل میں زمین کے تنازعے پر 4 افراد قتل کر دیئے گئے۔
