Home پاکستانانتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری، کروڑوں کا انعام مقرر

انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری، کروڑوں کا انعام مقرر

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان) بنوں پولیس نے دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب 40 مبینہ دہشت گردوں کی لسٹ جاری کر دی ہے، جس میں مطلوب افراد کے نام، تصاویر اور ان کے سروں کی مقررہ انعامی رقم شامل ہے۔پولیس کے مطابق فہرست کا مقصد مطلوب افراد کے خلاف کارروائیوں میں عوامی تعاون حاصل کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔پولیس کے مطابق فہرست میں شامل افراد کے خلاف دھماکوں، سیکیورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ مطلوب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مختلف سطحوں پر اقدامات جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں فرقان بلال کے مطابق جاری کی گئی فہرست میں شامل 40 مبینہ دہشت گردوں کے لیے مجموعی انعامی رقم 15 کروڑ 85 لاکھ روپے بنتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مزید مطلوب افراد کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا عمل جاری ہے، جن کی تفصیلات بھی جلد جاری کی جائیں گی۔