(سی بی این سپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود نے انجری کے بعد دوبارہ ٹریننگ شروع کردی ہے جس کے بعد انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ان کی واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔شان مسعود ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث وہ دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے منگل کو بیکن ہیم میں کینٹ کاونٹی کرکٹ کلب میں پریکٹس سیشن کیا، جہاں شان مسعود نے بھی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لیا۔میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی شان مسعود نے بیٹنگ کی پریکٹس کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی بیٹنگ اور بولنگ سیشن میں حصہ لیا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم بیکن ہیم میں پروفیشنل کاو?نٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی، یہ میچ پہلے چار روزہ شیڈول تھا اور 12 اگست سے شروع ہونا تھا، تاہم اب اسے تین روزہ کردیا گیا ہے جو 13 اگست سے شروع ہوگا۔
شان مسعود کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں واپسی کے امکانات روشن
7
