Home پاکستانٹانک میں خودکش حملہ، دہشت گرد کارروائی میں 3 پولیس اہلکار شہید

ٹانک میں خودکش حملہ، دہشت گرد کارروائی میں 3 پولیس اہلکار شہید

by adnan Shahid

( سی بی این پاکستان )ضلع ٹانک میں خودکش حملہ کی افسوس ناک خبر، منجی خیل پولیس اور پاک فوج کی مشترکہ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کیا گیا، جس میں تین پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ امدادی کارروائیاں اور کلئرنس آپریشن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملے کے نتیجے میں اب تک 3 پولیس اہلکاروں کی لاشیں ہسپتال منتقل کی جا چکی ہیں، واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ٹانک میں خودکش حملہ کے اس افسوس ناک واقعہ میں پاک فوج کے جوانوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئِی ہے اور زخمیوں کو علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد پورے ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، تمام بازار بند ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔