Home پاکستانہری پور میں گھریلو تنازع پر بیوی قتل، شوہر فرار

ہری پور میں گھریلو تنازع پر بیوی قتل، شوہر فرار

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان )ضلع ہری پور کے علاقے گہرخان میں گھریلو تنازع پر بیوی قتل کرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامزد ملزم اویس نے گھریلو اختلاف کے دوران فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں نامزد ملزم اویس ایک سسرکاری ادارے میں کلاس فور ملازم ہے، جو واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ گھریلو تنازع پر بیوی قتل کرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔