(سی بی این پاکستان) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع ٹانک میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کے مختلف علاقوں میں نقل و حرکت اور ٹریفک پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹانک میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ڈبرہ سے ٹانک بائی پاس تک مختلف راستے مکمل طور پر بند رہیں گے۔اس کے علاوہ دیگر جو علاقے پابندی کی زد میں آئیں گے، ان میں بولٹن آباد، گڑہ پتھر، گرہ حیات، ٹانک بائی پاس، رنوال، منجی خیل، بھگووال شاہراہ اور رنوال اڈہ شامل ہیں۔انتظامیہ کے مطابق پابندی کے دوران مذکورہ علاقوں میں ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت محدود رہے گی، جبکہ رنوال اڈہ بازار بھی مکمل طور پر بند رہے گا، تاہم ایمرجنسی سروسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دفعہ 144 سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور ممکنہ سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے کیا گیا ہے،
ٹانک میں دفعہ 144 نافذ، سیکیورٹی خدشات کے باعث اہم راستے بند
16
