Home پاکستانسیکورٹی خدشات: لکی مروت میں موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل

سیکورٹی خدشات: لکی مروت میں موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)لکی مروت میں موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، موبائل نیٹ ورک بندش کے باعث رابطے کا نظام متاثر ہوا جبکہ آن لائن کاروبار اور طلباء کی تعلیم بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں صبح سے موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے، جس کے باعث شہریوں کو روزمرہ امور میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔موبائل انٹرنیٹ بندش سے آن لائن کاروبار کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ طلباء کی آن لائن کلاسز اور تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جدید دور میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بنیادی ضرورت بن چکی ہے، اس لیے سروس کی جلد بحالی ضروری ہے۔ٹیلی کام ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لکی مروت میں موبائل نیٹ ورک معطل کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں فتنہ الخوارج کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کے تناظر میں نیٹ ورک بندش کی اطلاعات ہیں۔انتظامیہ کے مطابق لکی مروت اور بنوں میں موبائل سروس کی بندش کئی ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔