(سی بی این پاکستان) ضلع چارسدہ میں پولیس مقابلہ کے دوران مصباح نامی انتہائی مطلوب ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ایک ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔واقعات کے مطابق ضلع چارسدہ کے علاقے تھانہ مندنی کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ تبادلے میں انتہائی مطلوب ملزم مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، فائرنگ کے دوران سب انسپکٹر سمیت ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق تھانہ مندنی کی حدود میں کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر طاہر خان اور ایک سپاہی زخمی ہوگئے۔پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی، جس میں مطلوب ملزم مصباح مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی محمد ذیب زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد زخمی پولیس اہلکاروں اور گرفتار زخمی ملزم کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔چارسدہ میں پولیس مقابلہ کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزم مصباح سنچنگ سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا اور پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر میں شمار ہوتا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج تھے۔پولیس کے مطابق چند روز قبل ہری چند میں سنچنگ کی واردات کے دوران ہلاک ملزم کی فائرنگ سے 10 سالہ عرفات جاں بحق جبکہ اس کا والد زخمی ہوگیا تھا، اس واقعے کا مقدمہ باقاعدہ طور پر تھانہ مندنی میں درج کیا گیا تھافائرنگ کے بعد مندنی اور گردونواح کے مختلف تھانوں سے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ علاقے کو کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے۔
چارسدہ میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب ملزم ہلاک، سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار زخمی
13
previous post
