پشاور:(سی بی این پاکستان) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا میں بھی دہشتگردوں کے خلاف بلوچستان کی نوعیت کے آپریشن کی ضرورت ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلوچستان میں جاری آپریشن کو بلوچستان حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے، افغانستان دہشتگردوں کی حمایت کر رہا ہے، اسی لیے بارڈرز بند ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بارہا کہا کہ بھارت اور اسرائیل اس کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، پاکستان کیخلاف جہاں سےبھی دہشتگردوں کو حمایت ملے گی، وہاں آپریشن کریں گے لہٰذا خیبرپختونخوا میں بھی بلوچستان کی نوعیت کاآپریشن کی ضرورت ہے، گورنر کے پی کا سیاسی صورتحال پر کہنا تھا کہ سیاسی حالات بدلتے رہتے ہیں، آج مسلم لیگ (ن) کیساتھ ہیں، آگے کا کچھ نہیں کہاجاسکتا، گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ مدمقابل تھے، بعد میں گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیےاکھٹےہوئے اور آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی ایک دوسرے کا مقابلہ کررہے ہیں۔
کے پی میں بھی دہشتگردوں کیخلاف بلوچستان کی نوعیت کے آپریشن کی ضرورت ہے: فیصل کریم
16
