Home کھیلرحمت شاہ افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کے نئے کپتان مقرر

رحمت شاہ افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کے نئے کپتان مقرر

by adnan Shahid

کابل: (سی بی این سپورٹس) افغانستان کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر بلے باز رحمت شاہ کو افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق رحمت شاہ ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کی قیادت کریں گے، جبکہ وکٹ کیپر بلے باز رحمان اللہ گرباز کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔بورڈ کے مطابق رحمت شاہ کی تقرری سابق کپتان حشمت اللہ شاہدی کے قیادت سے دستبردار ہونے کے بعد عمل میں آئی۔ حشمت اللہ شاہدی نے افغانستان کی ون ڈے ٹیم کی 55 میچز میں قیادت کی۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ رحمت شاہ 2021 سے حشمت اللہ شاہدی کے نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، جس کے باعث انہیں قیادت کا بھی خاطر خواہ تجربہ حاصل ہے۔بورڈ کے مطابق رحمت شاہ کی بطور کپتان پہلی ذمہ داری آئرلینڈ کے خلاف سیریز ہوگی۔رحمت شاہ نے 2013 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور اب تک افغانستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 128 ون ڈے اور 12 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں، جس کی بنیاد پر انہیں ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔