Home پاکستانجعلی دستاویزات پر افغان شہریوں کو شناختی کارڈ بنانے کیالزام میں نادرا افسران سمیت 4 افراد گرفتار

جعلی دستاویزات پر افغان شہریوں کو شناختی کارڈ بنانے کیالزام میں نادرا افسران سمیت 4 افراد گرفتار

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان )وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی اینٹی کرپشن سرکل نیقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن کے دوران جعلی دستاویزات کے بل بوتے پر افغان شہریوں کے لیے قومی شناختی کارڈز تک رسائی دینے کے مرتکب نیٹ ورک کو بینقاب کر دیا اور کارروائی کے دوران نادرا افسران سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کے دوران افغان شہریوں کیلییغیرقانونی طور پر جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انعام الحق، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا فیاض احمد، نادرا میں چوکیدار جنید احمد اور پرائیویٹ ایجنٹ محمد عمرشاہ شامل ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر افغان شہریوں کے لییجعلی شناختی دستاویزات کے اجرا، ریکارڈ میں ردوبدل اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں سہولت کاری میں ملوث تھے۔انہوں نے بایا کہ ابتدائی شواہد سے اس نیٹ ورک کے دہشت گرد عناصر سے روابط کی نشان دہی ہوئی ہے، جس پر مزید باریک بینی سے تحقیقات جاری ہیں،کارروائی کے دوران اہم ریکارڈ اور دیگر نوعیت کے شواہد قبضیمیں لے لییگئے ہیں جبکہ اس کیس کیحوالے سے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران مزید اہم انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں اور اس نیٹ ورک سے وابستہ تمام سہولت کاروں اور مرکزی کرداروں کو قانون کیکٹہرے میں لایا جائیگا، ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی سلامتی، دہشت گردی کی معاونت، جعلی شناختی دستاویزات کے اجرا اور ایسے منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے تک بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کیلیے پرعزم ہیں۔