(سی بی این پاکستان )بونیر کی تحصیل مندنڑ آمازئی میں نجی تقریب پر پولیس چھاپے کے خلاف مقامی عمائدین اور شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نگرئی کے ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف ہونے والے احتجاج میں بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے کارروائی کے دوران گھروں میں داخل ہو کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔احتجاج کرنے والوں کا مزید دعویٰ تھا کہ پولیس اہلکار چھاپے کے دوران گھروں سے سونا اور نقدی بھی ساتھ لے گئے۔مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے، شفاف تحقیقات کرانے اور متعلقہ ایس ایچ او کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔
چادر و چار دیواری پامال کرنے کا الزام، بونیر میں پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
14
