Home پاکستاندہشت گرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے: وزیراعلیٰ کی ہنگو حملے کی مذمت

دہشت گرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے: وزیراعلیٰ کی ہنگو حملے کی مذمت

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ہنگو میں قبائلی رہنما اور امن کمیٹی کے رکن حاجی عزت گل پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شہید کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی رہنما پر حملہ دراصل امن، استحکام اور قبائلی روایات پر حملہ ہے، اور اس بزدلانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ حاجی عزت گل نے قیامِ امن اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں گرانقدر خدمات انجام دیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی مشران کی بے مثال قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، حکومت اور عوام مل کر دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔انہوں نے شہید حاجی عزت گل کے اہلخانہ کے لیے شہید پیکج دینے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جبکہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔