Home کھیلپشاور،بادیزئی کرکٹ لیگ سیزن 5 کا باقاعدہ آغازہوگیا۔

پشاور،بادیزئی کرکٹ لیگ سیزن 5 کا باقاعدہ آغازہوگیا۔

by adnan Shahid

پشاور(سی بی این سپورٹس) بادیزئی کرکٹ لیگ سیزن 5 کا باقاعدہ آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا جس میں علاقے کے معززین، علماء کرام، نوجوانوں، اور کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی براک بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی حیدر باباخیل تھے جبکہ پختونخوا قومی جرگہ پاکستان تپہ خلیل کے چیف فخر عالم خلیل نے ان کا استقبال کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی حیدر باباخیل نے کہا کہ نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانا معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے بچانے کے لیے کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صرف جذباتی نعروں سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق گزاریں کیونکہ قرآن کریم انسانیت کے لیے مکمل رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی کامیابی صرف ذاتی مفاد میں نہیں بلکہ دوسروں کی خدمت اور معاشرے کی فلاح کے لیے کام کرنے میں ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو کھیل، تعلیم اور دیگر تعمیری سرگرمیوں میں بروئے کار لائیں تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔اس موقع پر علی حیدر باباخیل نے اعلان کیا کہ اگر خلیل قوم کی سطح پر ایک بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جاتا ہے تو اس کے تمام اخراجات براک بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ ضلعی، صوبائی اور قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکتے ہیں۔افتتاحی تقریب کے بعد لیگ کا پہلا میچ خلیل ینگسٹر اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا گیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطان نے مقررہ 9 اوورز میں 148 رنز کا شاندار مجموعہ اسکور کیا۔ ٹیم کی جانب سے سیف اللہ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 33 گیندوں پر 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔