پشاور(سی بی این پاکستان) خیبرپختونخوا اسمبلی نے گورنر کے اختیارات میں مزید کمی کا بل منظور کرلیا۔بل آئین کے آرٹیکل 242(1B)، آرٹیکل 105 اور اٹھارہویں آئینی ترمیم کی روشنی میں پیش کیا گیا۔بل کی منظوری کے بعد اب چئرمین پبلک سروس کمیشن کا تقرر گورنر، وزیراعلی کے مشورے پر کریں گے، انتظامی امور میں گورنر، وزیراعلی یا کابینہ کے مشورے کے مطابق عمل کریں گے اس حوالے سے آرڈیننس 1978 کی دفعات 3، 4، 6، 7، 8 اور 9 میں ترامیم منظور کر لی گئیں۔بل کے متن کے مطابق متعلقہ دفعات میں جہاں مناسب ہو لفظ گورنر کی جگہ حکومت استعمال کیا جائے گا، چئرمین کی تقرری سے متعلق آئین کے تحت گورنر کا کردار برقرار رکھا جائے گا، پبلک سروس کمیشن کے قانونی و انتظامی ڈھانچے کو آئینی تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے گا، انتظامی اختیارات سے متعلق ابہام کا خاتمہ کیا جائے گا، مجوزہ ترامیم سے شفافیت، میرٹ اور بہتر طرزِ حکمرانی کو فروغ ملے گا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی نے گورنر کے اختیارات میں مزید کمی کا بل منظور کرلیا۔
17
previous post
