Home پاکستانصوبے کے حقوق کے لیے حکومت اور اپوزیشن ایک صفحے پر ہیں، گورنرفیصل کریم کنڈی

صوبے کے حقوق کے لیے حکومت اور اپوزیشن ایک صفحے پر ہیں، گورنرفیصل کریم کنڈی

by adnan Shahid

پشاور(سی بی این پاکستان ) گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم نے کہا ہے کہ سی این جی اور گندم کے معاملات پر بھی سیاسی جماعتیں متحد ہوئیں، صوبے کے حقوق کے لئے حکومت اور اپوزیشن ایک صفحے پر ہیں، وفاق سے صوبے کے آئینی و مالی حقوق کے لیے بات کریں گے۔ٹیکس نفاذ کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا کے لیے سو ارب روپے فراہم کرنے کا وعدہ پورا نہیں ہوا، وعدے پورے کیے بغیر فاٹا میں ٹیکس نافذ کرنا مناسب نہیں، فاٹا کے تاجروں کو لاہور جیسے شہروں جیسی سہولیات دی جائیں، صوبائی حقوق اور مفاد کے معاملے پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، مسائل پر اتفاقِ رائے پیدا کر کے وفاق سے مؤثر بات کریں گے۔