Home پاکستانمیں مولانا فضل الرحمان کو اسلامی مولوی نہیں مانتی، عائشہ گلالئی

میں مولانا فضل الرحمان کو اسلامی مولوی نہیں مانتی، عائشہ گلالئی

by adnan Shahid

پشاور(سی بی این پاکستان) سیاسی رہنما عائشہ گلالئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ظالم اور احسان فراموش آدمی ہیں اور ان کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ایک منافق اور مکار سیاستدان ہیں جنہوں نے جرنیلوں کے ساتھ تعلقات کے ذریعے سیاسی فوائد حاصل کیے۔ عائشہ گلالئی نے الزام عائد کیا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کی توہین کی ہے اور پوری قوم مولانا کے خلاف شدید غصے میں ہے، پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو ٹی ٹی پی کی سربراہی اور شہداء کی توہین پر قیدی نمبر 805 بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ جب بھی انتخابات قریب آتے ہیں تو مولانا فضل الرحمن مختلف سیاسی مطالبات سامنے رکھتے ہیں، جن میں کمیٹیوں کی چئرمین شپ، پرمٹس، زمینوں اور دیگر مراعات کا حصول شامل ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے مفادات کے لیے وہ کبھی جرنیلوں کے ساتھ اور کبھی دیگر سیاسی قوتوں کے ساتھ ہاتھ ملا لیتے ہیں۔ عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن دوسروں کو امریکی سفارت کاروں سے ملاقاتوں پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، لیکن خود بھی امریکی سفارت کاروں سے روابط رکھتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے دیا گیا "مولانا ڈیزل” کا لقب عوام میں ایک سیاسی حقیقت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ مولانا فضل الرحمن ہمیشہ سیاسی بارگیننگ کے ذریعے مفادات حاصل کرتے رہے ہیں اور ان کی سیاست اصولوں کے بجائے مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر مولانا فضل الرحمن کو اسلامی رہنما نہیں مانتی۔ واضح رہے کہ یہ تمام الزامات عائشہ گلالئی کے بیانات اور دعوؤں پر مبنی ہیں، جن پر مولانا فضل الرحمن یا ان کی جماعت کا مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔