(سی بی این پاکستان )خیبر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جمرود میں ٹیلی فون کیبل چور گینگ گرفتار کر لیا، اور اس کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ تانبہ، 5 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور ہیوی مشینری برآمد کر لی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے جمرود کے مختلف علاقوں میں ٹیلی فون کیبل چور گینگ نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائی ڈی پی او خیبر وقار احمد کی ہدایت پر تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے انجام دی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈی پی او خیبر وقار احمد کا کہنا ہے کہ قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔یاد رہے کہ خیبر پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور قانون شکن عناصر کی سرکوبی کیلئے کارروائیاں تیز کر دی ہیں.
جمرود میں ٹیلی فون کیبل چور گینگ گرفتار، لاکھوں نقدی اور مشینری برآمد
11
