(سی بی این پاکستان )صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک کر دیا گیا ۔ یہ واقعہ ریگی ماڈل ٹاؤن اور جمرود سے ملحقہ حدود میں رونما ہوا، جہاں پولیس اور مسلح افراد ایک دوسرے کے مدمقابل آ گئے۔سی سی پی او پشاور کے مطابق کارروائی کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق پولیس نے بروقت حکمت عملی اپناتے ہوئے مسلح افراد کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور ہلاک ہوا۔پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ کلئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔
پشاور میں پولیس مقابلہ، ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن جاری
13
