کٹھمنڈو: (سی بی این پاکستان) نیپال میں تباہ کن سیلاب کے ہفتوں بعد بھی ہزاروں افراد لاپتہ ہیں، بیشتر لاشوں کی شناخت نہ ہو سکی۔نیپالی حکام نے کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب کے کئی ہفتے گزرنے کے باوجود اب تک ملنے والی لاشوں میں سے صرف 7 فیصد کی شناخت ہو سکی ہے، گلیشیئر کے ٹوٹنے سے آنے والے شدید سیلاب میں کیچڑ، چٹانیں اور پانی پہاڑی علاقوں میں بہہ نکلے تھے۔اس تباہی کے کئی ہفتے بعد بھی لاپتہ افراد کے اہل خانہ حکام سے اپنے پیاروں کے بارے میں معلومات کے منتظر ہیں، جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ زندہ افراد کے ملنے کی امیدیں بھی کم ہوتی جارہی ہیں۔نیپال کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق دو ہزار پانچ افراد تاحال لاپتہ ہیں جن میں 636 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔سیلاب اور مٹی کے تودوں نے پہاڑی آبادیوں اور پن بجلی کے منصوبوں کو بھی شدید متاثر کیا، حکام کے مطابق اس تباہی میں کم از کم 1ہزار399 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہفتوں بعد بھی ہزاروں افراد لاپتہ، بیشتر لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی
11
