اسلام آباد:(سی بی این پاکستان)اسلام آباد میں گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کی خودکشی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،جہاں گرفتار ملزم نعمان نے فراڈ کا اعتراف کرلیا۔تفتیشی حکام نے ملزم کا موبائل فون فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا،تھانہ رمنا پولیس نے بھی ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق لائبہ اعجازکاملزم نعمان سے رابطہ عائزہ نامی لڑکی کے ذریعے ہوا،جس کا بھائی امریکا میں مقیم ہے،ملزم نے مبینہ طورپر لائبہ کو غیرملکی یونیورسٹی میں داخلے اورویزے کی جعلی دستاویزات فراہم کیں۔خیال رہے کہ لائبہ کے والد نے بیٹی کے بیرون ملک داخلے کے لیے پلاٹ فروخت کرکے اور زیورات گروی رکھ کر لاکھوں روپے ادا کیے تھے،داخلے کا خط جعلی ثابت ہونے پر لائبہ نے مبینہ طور پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی تھی۔پولیس نے ملزم نعمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ لائبہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
گولڈ میڈلسٹ طالبہ خودکشی کیس میں اہم پیشرفت،ملزم نے فراڈ کا اعتراف کر لیا
3
