پشاور: (سی بی این پاکستان) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کا خاتمہ پہلی ترجیح ہے، صوبے کے معاملات کو احسن انداز میں چلانا ہماری ذمہ داری ہے، خیبرپختونخوا کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال، دہشتگردی کے خاتمے، سکیورٹی اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کے پی میں امن وامان کی بحالی کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، صوبے کے لوگ امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، ہمیں اپنی تمام تر توجہ اپنے کام پر مرکوز کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا، پولیس اور سی ٹی ڈی کی ڈیمانڈ پوری کر دی گئی ہیں، ہم ڈویلپمنٹ پر قربانی دے سکتے ہیں سکیورٹی پر نہیں، دہشت گردی کے خلاف ہمارے اقدامات واضح نظر آئیں گے۔فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، امن ہوگا تو وسائل اور مواقع بروئے کار لائے جا سکیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت ایک پیچ پر ہے، صوبے کے عوام دہشت گردی سے نجات اور امن چاہتے ہیں، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط کریں گے، خیبرپختونخوا پولیس کو درکار جدید اسلحے کی فراہمی ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل شہادتیں دے رہی ہے، صوبائی حکومت لیڈ کرے گی تو خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت سکیں گے، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں امن کیلئے ہر طرح کی ذمہ داری پوری کرے گی۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سے بار ہا درخواست کی کہ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ بنیں، ان کا خیال تھا کہ سڑکیں بلاک کر کے صوبے میں آگ لگا دیں گے، پر امن رہنے پر عوام کو سراہتا ہوں۔
صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری پہلی ترجیح ہے: گورنر خیبرپختونخوا
3
previous post
