پشاور:(سی بی این پاکستان) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے حوالے سے درج کیس میں الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر بلدیات کو 20 اکتوبر کو طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سلسلے میں قانونی ترامیم کرنے کیلئے صوبائی حکومت کو تین ہفتوں کا مزید وقت بھی دیدیا۔ سیکرٹری بلدیات اور چیف سیکرٹری خیبرپختانخوا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبائی قائمہ کمیٹی ترامیم پر کام کررہی ہے۔سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق بظاہر صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی، کیونکہ اس سے قبل دیئے گئے وقت میں ترامیم نہیں کی گئیں۔اس پر چیف سیکرٹری نے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں صوبہ کے امن و امان کے حالات پیش نظر 3 ہفتوں کی مہلت دیں، الیکشن کمیشن نے وزیر بلدیات کو طلب کرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے حوالے سے درج کیس میں الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر بلدیات کو 20 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، وزیر بلدیات 20 اکتوبر کو طلب
18
previous post
