مردان:(سی بی این پاکستان) ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں جعلی ڈی ایس پی دھر لیا گیا، پولسی کی فوری کارروائی کے دوران اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار شخص خود کو ڈی ایس پی ظاہر کرکے لوگوں کو مبینہ طور پر دھوکہ دیتا تھا، پولیس نے دونوں ملزمان کے قبضے سے ایک ایکس ایل آئی کار بھی تحویل میں لے لی ہے۔پولیس کے مطابق تخت بھائی کے ٹکر چوک میں کارروائی کے دوران جعلی ڈی ایس پی محمد فاضل اور اس کے ڈرائیور اعجاز علی کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی پولیس وردی استعمال کر رہے تھے، جس کی بنیاد پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف تھانوں کو نوسربازی اور دھوکہ دہی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔کارروائی کے دوران ملزمان کے زیر استعمال ایکس ایل آئی کار بھی قبضے میں لے لی گئی، جبکہ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔تخت بھائی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعے سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمان سے متعلق دیگر مقدمات اور ممکنہ وارداتوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جائیں گی۔
تخت بھائی میں جعلی ڈی ایس پی دھر لیا گیا، ڈرائیور بھی گرفتار
19
