(سی بی این پاکستان)انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کردی گئیں۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد مسافرایئرپورٹس پر پھنس گئے۔ انڈونیشیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ کے مطابق دارالحکومت جکارتہ کا سوئیکارنو ہاٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی بند کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 2 روز کے دوران 712 سے زائد پروازیں متاثر ہوچکیں۔ زیادہ تر سنگاپور آنے اور جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں۔ دوحہ۔سڈنی اور کوالالمپور سمیت دیگر بین الاقوامی روٹس بھی متاثر ہوئے۔واضح رہے کہ 4 ستمبر سے آتش فشاں سے لاوے اور راکھ کا اخراج جاری ہے۔ راکھ مشرقی جانب جاوا میں 20 ہزار فٹ اور جزیرے سماٹرا کی طرف 50 ہزار فٹ تک پھیل چکی ہے۔
انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل
17
