پشاور (سی بی این سپورٹس) پہلی شمس القمر پی ایس اے سیٹلائٹ انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ 2026 کا باقاعدہ آغاز قیوم اسٹیڈیم پشاور کے قمر زمان اسکواش کمپلیکس میں ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق عالمی اسکواش چیمپئن قمر زمان تھے، جبکہ اسکواش لیجنڈ محب اللہ خان، گروپ کیپٹن عرفان اصغر، ڈائریکٹر اکیڈمی پاکستان اسکواش فیڈریشن، خیبر پختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منصور زمان، فنانس سیکرٹری وزیر محمد، ہاکی اولمپیئن راؤف خان، محبوب خان، چیف آرگنائزر و سینئر ڈائریکٹر/کوچ منور زمان، کوچ وسیم محمد سمیت کھلاڑیوں اور اسکواش حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں سعید عبدل نے شاہاب خان کو 3-1 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ سعید عبدل نے پہلا گیم 11-3، دوسرا 11-7، تیسرا 11-7 سے جیت کر برتری حاصل کی، جبکہ چوتھے گیم میں بھی 11-3 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا۔ٹورنامنٹ کا انعقاد خیبر پختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جبکہ ہاجی شمس القمر فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ منتظمین نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی سطح کے اس ایونٹ سے نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور عالمی رینکنگ میں بہتری کا اہم موقع ملے گا۔
پشاور میں پہلی شمس القمر پی ایس اے سیٹلائٹ انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کا آغاز
22
