Home پاکستاناسلامیہ کالج پشاور میں سپورٹس ٹرائلز 25 اگست سے شروع ہوں گے

اسلامیہ کالج پشاور میں سپورٹس ٹرائلز 25 اگست سے شروع ہوں گے

by adnan Shahid

پشاور (سی بی این سپورٹس) اسلامیہ کالج پشاور میں فرسٹ ایئر 2026-27 کے لیے سپورٹس کوٹہ کے تحت داخلوں کے سلسلے میں مختلف کھیلوں کے ٹرائلز 25 اگست سے شروع ہوں گے۔ ٹرائلز میں صوبے بھر سے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج پشاور علی ہوتی نے کہا ہے کہ اسلامیہ کالج پشاور کی کھیلوں کی تاریخ شاندار روایات اور کامیابیوں سے عبارت ہے۔ ادارے نے کئی دہائیوں کے دوران سینکڑوں قومی و بین الاقوامی کھلاڑی پیدا کیے، جنہوں نے مختلف کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرکے ملک کا نام روشن کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹرائلز کا مقصد صرف کھلاڑیوں کا انتخاب نہیں بلکہ نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرکے اسے بہترین تربیتی ماحول فراہم کرنا اور مستقبل کے چیمپئنز تیار کرنا ہے۔ کھلاڑیوں کی تکنیک، فٹنس، کھیل کی سمجھ، ڈسپلن اور مجموعی کارکردگی کو میرٹ کی بنیاد پر جانچا جائے گا۔علی ہوتی نے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹرائلز میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹ، محنت اور ڈسپلن رکھنے والے کھلاڑیوں کے لیے اسلامیہ کالج پشاور ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ان کے مطابق ادارہ مستقبل میں بھی قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی تیار کرنے کی روایت کو مزید آگے بڑھائے گا۔

ٹرائلز کا شیڈول

بوائز کرکٹ کے ٹرائلز 25 اگست کو صبح 9 بجے اسلامیہ کرکٹ اکیڈمی میدانِ جرات میں، سکواش 26 اگست کو صبح 9 بجے سکواش کورٹ ارباب بھرام ہاسٹل، لان ٹینس 26 اگست کو صبح 11 بجے لان ٹینس کورٹ اسلامیہ کالج، ایتھلیٹکس 27 اگست کو صبح 9 بجے پشاور بورڈ گراؤنڈ، ہاکی 27 اگست کو شام 4 بجے اسلامیہ کالج ہاکی گراؤنڈ، والی بال 28 اگست کو صبح 9 بجے، باسکٹ بال 28 اگست کو صبح 11 بجے اسلامیہ کالج کے متعلقہ کورٹس میں ہوں گے۔بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز 31 اگست کو بالترتیب صبح 9 اور 11 بجے تکبیر ہال میں جبکہ فٹ بال کے ٹرائلز یکم ستمبر کو صبح 9 بجے اسلامیہ کالج فٹ بال گراؤنڈ میں ہوں گے۔گرلز: ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے ٹرائلز 2 ستمبر کو بالترتیب صبح 9 اور 11 بجے تکبیر ہال میں جبکہ ایتھلیٹکس کے ٹرائلز 3 ستمبر کو صبح 9 بجے پشاور بورڈ ایتھلیٹکس گراؤنڈ میں ہوں گے۔ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی نے کہا کہ اسلامیہ کالج کے میدان آج بھی ٹیلنٹ سے بھرپور ہیں اور ہر سال نئے کھلاڑی قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آنے والی نسلوں میں سے پاکستان کے مستقبل کے چیمپئنز تلاش کرکے انہیں قومی و بین الاقوامی سطح تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹرائلز میں شرکت کرنے والے امیدوار میٹرک ڈی ایم سی سرٹیفکیٹ، تصدیق شدہ پاسپورٹ سائز تصویر اور متعلقہ کھیل کی مکمل سپورٹس کٹ ساتھ لے کر آئے،