Home پاکستانایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان کی ایس ایس پی انویسٹیگیشن ڈاکٹر محمد سمیع ملک کی تھانہ چمکنی میں کھلی کچہری کا انعقاد

ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان کی ایس ایس پی انویسٹیگیشن ڈاکٹر محمد سمیع ملک کی تھانہ چمکنی میں کھلی کچہری کا انعقاد

by adnan Shahid

پشاور (سی بی این پاکستان)ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان کی ایس ایس پی انویسٹیگیشن ڈاکٹر محمد سمیع ملک کے ہمراہ تھانہ چمکنی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ایس رورل صابر گل خان، ڈی ایس پی چمکنی سرکل اشفاق خان، ڈی ایس پی خزانہ سرکل احسان مروت سمیت رورل ڈویژن ایس ایچ اوز، علاقہ عمائدین، علماء کرام اور معزز سفید ریشوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران شرکاء نے دونوں افسران کو علاقائی مسائل، سکیورٹی اور مجموعی امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا، قبضہ مافیہ اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے اپنی شکایات پیش کیں۔ اس کے علاوہ شرکاء نے منشیات، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے مفید تجاویز بھی دیں۔اس موقع پر دونوں افسران نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، جس کی خاطر تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنا ہے جو کہ اپنے مسائل کو بلا جھجک پولیس افسران کے سامنے پیش کر سکیں،دونوں افسران نے کہا کہ جرائم کے خاتمے اور پرامن معاشرے کے قیام میں عوام کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور معاشرے کو منشیات، قبضہ مافیا، سود خوروں اور غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پشاور پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں خطرناک نشہ آئس سمیت دیگر منشیات، اسلحہ کی نمائش، قبضہ مافیا اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے، جسے کامیاب بنانے کے لیے عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔آخر میں دونوں افسران نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کی نشاندہی کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔ کھلی کچہری میں شریک افراد نے امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کے شانہ بشانہ کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا،