پشاور (سی بی این پاکستان) تھانہ ریگی پشاور سر کل پولیس نے مرغیوں پر جوا کرنے میں 5ملزمان گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم برآمد کر لی ہے۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق ایس پی ورسک ڈویژن طیب جان کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی ریگی سرکل مظفر شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی ملنگ جان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرغیوں پر جوا کھیلنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان گرفتاری کے دوران کارسرکار میں مداخلت کرنے میں بھی ملوث ہیں جو پولیس نے حکمت عملی کیساتھ قابو کرلیا جن میں حضرت عمر، ہارون رشید، شہزاد، صدیق اور اویس شاہ بھی شامل ہیں۔جن کے قبضے سے داو پر لگی رقم اور مرغیاں بھی برآمد کرلی گئی ہے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ فرار شدہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
پشاور، مرغیوں پرجوا کرنے میں 5ملزمان گرفتار
5
