Home پاکستانخیبرپختونخوا میں ٹھیلا لگانے ریڑھی بان کیلئے رجسٹریشن اور وینڈنگ سرٹیفکیٹ لازمی قرار

خیبرپختونخوا میں ٹھیلا لگانے ریڑھی بان کیلئے رجسٹریشن اور وینڈنگ سرٹیفکیٹ لازمی قرار

by adnan Shahid

پشاور (سی بی این پاکستان) خیبرپختونخوا میں ٹھیلا لگانے ریڑھی بان کیلئے رجسٹریشن اور وینڈنگ سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔ کے پی اسمبلی نے ریڑھی بانوں سے متعلق پروٹیکشن بل 2026 منظور کرلیا، بل کے ذریعے ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد ریڑھی بانوں کو پہلی بار قانونی تحفظ ملیگا۔ میڈیا کے مطابق کیپی پروٹیکشن بل2026 کے نئے قانون کے اہم نکات کی تفصیلات میں اہلیت اور رجسٹریشن کا طریقہ کار کے تحت 14 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد ریڑھی بان کے طور پر اندراج کرا سکیں گے۔تمام ریڑھی بانوں کے لیے رجسٹریشن اور وینڈنگ سرٹیفکیٹ کا حصول فرض ہوگا۔ رجسٹرڈ وینڈرز کو کیو آر (QR) کوڈ والا جدید ڈیجیٹل وینڈنگ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ رجسٹرڈ ریڑھی بانوں کو بلاجواز بے دخلی اور ہراسانی سے مکمل قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔ہراساں کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔ کسی شہری یا دکاندار کی جانب سے ریڑھی بان کو تنگی یا ہراساں کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ یا ایک ماہ قید کی سزا ہو سکے گی۔سرٹیفکیٹ منسوخ یا معطل ہونے کی صورت میں وینڈر کو اپیل دائر کرنے کا قانونی حق حاصل ہوگا۔ اپنا وینڈنگ سرٹیفکیٹ کسی دوسرے کو بیچنے یا منتقل کرنے پر 3 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔ اقتصادی اہمیت اور متوقع آمدن کے مطابق صوبے میں ریڑھی بان سالانہ 380 ارب روپے سے زائد کی معاشی سرگرمیاں سرانجام دیتے ہیں۔ یہ غیر رسمی شعبہ ملکی معیشت میں سالانہ تقریباً 130 ارب روپے کا اہم حصہ ڈالتا ہے۔ بہتر حکمت عملی اور ریگولیشن کے نتیجے میں حکومت کو سالانہ 2.5 سے 5 ارب روپے تک کی اضافی آمدن متوقع ہے۔