Home پاکستانمولانا فضل الرحمان کے بیان پر تنقید اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، ایمل ولی خان

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر تنقید اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، ایمل ولی خان

by adnan Shahid

پشاور(سی بی این پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر تنقید اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، دہشتگردی کے خلاف بندوق اٹھانا عوام نہیں، ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے،اے این پی کسی فرد یا ادارے کی تذلیل کی حامی نہیں۔پشاور سے جاری بیان میں سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ جمہوری سیاستدانوں کو نشانہ بنا کر مقتدر حلقوں کا دفاع کیا جا رہا ہے، سیاستدانوں کو حکومت دی جاتی ہے مگر فیصلوں کا اختیار نہیں دیا جاتا، اختیار کسی اور کے پاس، جوابدہی سیاستدانوں پر ڈالنے سے بحران جنم لیتا ہے، ملک میں امن و امان کا قیام دفاعی اور ریاستی اداروں کی آئینی ذمہ داری ہے، خیبر پختونخوا کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بدامنی اور خونریزی کی قیمت ادا کر رہے ہیں، کابینہ میں صرف چہرے بدلنے سے ملک کے حالات تبدیل نہیں ہوں گے، اے این پی آئین، جمہوریت اور پارلیمانی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔